منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

انتظامیہ زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-18
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
انتظامیہ زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۱۸دسمبر

لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے آج دہلی یونیورسٹی میں’گڈ گورننس‘ کے موضوع پر جی۰۲ کنیکٹ لیکچر سیریز میں شرکت کی۔

متعلقہ

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے کلیدی خطاب میں شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کےلئے حکمرانی میں عوام بالخصوص نوجوانوں کی شرکت اور پائیدار ترقی کےلئے فیصلہ سازی میں پسماندہ طبقے کی شمولیت پر زور دیا۔

سنہا کاکہنا تھا کہ مختلف ذرائع سے عوام کی شرکت وسائل کی منصفانہ تقسیم، ذمہ دارانہ، موثر‘ منصفانہ اور جامع حکمرانی پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔” بہتر خدمات شہریوں کا حق ہے اور انتظامیہ کو ایک موثر سروس فراہم کنندہ کے طور پر بھی کام کرنا چاہئے“۔

لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کریں اور نوجوانوں میں تکنیکی طور پر بااختیار بنائیں۔

ایل جی نے کہا کہ تبدیلی ہی واحد مستقل چیز ہے اور ہر کسی کو گورننس میں ٹکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔”ہمارے نوجوانوں کو ہر نئے موقع کو ترقی میں تبدیل کرنے کےلئے مہارت، اعتماد اور امید سے لیس ہونا چاہئے“۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور نئے ڈیجیٹل ٹولز کو تمام شعبوں میں ضم کیا جا رہا ہے اور یہ پالیسی سازی اور نفاذ دونوں میں پرانے تصورات کو تبدیل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ ڈیٹا اینڈ ڈائیلاگ اور اسپیڈ اینڈ اسکیل پر ہونی چاہیے جو لوگوں کو بااختیار بنانے، اختراعات، پائیدار معیشت اور گڈ گورننس میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دہلی یونیورسٹی میں لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر ویڑن 2030 شیئر کیا۔ انہوں نے گزشتہ چند سالوں میں جموں و کشمیر انتظامیہ کے ذریعہ متعارف کرائی گئیں اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی ، جس کے نتیجے میں نچلی سطح پر انتظامی سیٹ اپ میں زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہی ہوئی ہے۔

سنہا نے کہا کہ 1000 سے زائد آن لائن عوامی خدمات ، شہریوں کی آراءاور خدمات کو پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے ساتھ جوڑنے کے ساتھ مشن موڈ میں ڈیجیٹل جموں کشمیر پروگرام کے آغاز نے بغیر کسی انسانی انٹرفیس کے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے جس سے شفافیت پیدا ہوئی ہے۔

ایل جی نے کہا”جموں کشمیر میں بیمز پورٹل نے کاموں کی نگرانی اور عوامی جائزہ کو ممکن بنایا ہے اور دیگر مداخلتوں ، جیسے پے سیس ، پروف ، ای جی آر اے ایس نے حکمرانی کے نظام میں تبدیلی کو یقینی بنایا ہے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018-19 میں 9,229 منصوبوں کی تعداد سے بڑھ کر 2022-23 میں 92,560 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پالیسیوں میں عوام کی آواز اور پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی میں عوامی شرکت میں اضافہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نئے ترقیاتی سنگ میل حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہنگامہ کرنے پر ۳۳اپوزیشن ارکان لوک سبھا سے معطل

Next Post

کائنات کی طاقتیں !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
تازہ تریں

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

دھماکہ خیز اشیا کوناکارہ بنانے کے بعد لوگوں کو گھر واپس جانے کی اجازت

2025-05-12
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
تازہ تریں

سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
ہندوستانی ٹیم ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے: بانگر
تازہ تریں

الجھن میں پھنسے رشبھ پنت اپنا بہترین کھیل بھول گئے : سنجے بنگر

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

کائنات کی طاقتیں !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.