منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کائنات کی طاقتیں !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-12-19
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

صاحبان ‘ مہر بان ‘ قدر دان اور نادان آج کی تازہ خبر اور… اور ایک دم تازہ خبر یہ ہے کہ … کہ اپنے مودی جی …وزیر اعظم مودی جی نے کہا ہے کہ کائنات… دنیا نہیں بلکہ کائنات کی کوئی طاقت جموں کشمیر میں دفعہ ۳۷۰ کو واپس نہیں لا سکتی ہے… اور بالکل بھی نہیں لا سکتی ہے کہ مودی جی کا جاننا اور ماننا ہے کہ… کہ سپریم کورٹ نے بھی ان کی حکومت کے دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے فیصلے کی توثیق کرتے ہو ئے واضح کیا ہے کہ …کہ ملک میں دو آئین نہیں ہو سکتے ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہو سکتے ہیں۔ مودی جی کا یہ بھی کہنا ہے کہ…کہ اس دفعہ کے دفع ہو نے سے کشمیر میں ترقی ہو ئی ہے‘ خوشحالی آئی ہے…اور… اور بھی بہت کچھ آیا ہے… یقین کریں کہ ہمیں مودی جی کی باتوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے… جانتے ہیں کہ دفعہ ۳۷۰ کبھی واپس نہیں آئیگی … یہ بھی مانتے ہیں کہ خدا نخواستہ اگر کبھی کانگریس لوک سبھا اور راجیہ سبھا… دو نوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت بھی حاصل کرے گی… حالانکہ ایسا کبھی ہونے والا نہیں ہے‘ خوابوں میں بھی نہیں ہونے والا ہے… تو بھی کانگریس بھی دفعہ ۳۷۰ کو بحال نہیں کریگی… اسے واپس نہیں لائیگی اور… اور بالکل بھی نہیں لائے گی۔ دفعہ ۳۷۰ گئی اور ہمیشہ کیلئے گئی…اور مودی جی صحیح کہہ رہے ہیں… لیکن… لیکن صاحب ایک بات جو ہماری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے کہ مودی جی اس میں کائنات اور کائنات کی طاقتوں کو کیوں گھسیٹ رہے ہیں… ایسا کرنے کی کیا ضرورت؟ وہ کیا ہے کہ… کہ ہم بھی جانتے ہیں… ہم کشمیری بھی جانتے ہیں کہ دفعہ ۳۷۰ کبھی واپس نہیں آئیگی۔پھر وزیر اعظم کو ایسا کہنے کی ضرورت کیوں پڑی کہ … کہ دفعہ … دفعہ ۳۷۰ ایک چھوٹی سی دفعہ تھی… ایسی دفعہ جو گھستے گھستے تقریباً اپنی موت آپ مر گئی تھی… اس نیم مردہ دفعہ کیلئے کائنات اور کائنات کی طاقتوں کو کیوں للکارانا… انہیں کیوں چیلنج کرنا … کہ دفعہ ۳۷۰ جتنی چھوٹی ہے… کائنات اور اس کائنات کی طاقتیں اتنی ہی بڑی ہیں اور… اور ہمیں یقین ہے کہ اپنے مودی جی اس بات کو جانتے ہوں گے … اور یقینا آئندہ کبھی کائنات کی طاقتوں کو نہیں للکاریں گے… کہ… کہ کل کسی نے نہیں دیکھا ہے… بالکل بھی نہیں دیکھا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انتظامیہ زیادہ شفافیت‘ذمہ دار اور جوابدہ ہوئی ہے:سنہا

Next Post

کانگریس پارٹی کی سیاسی ومعاشی قراردادیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کانگریس پارٹی کی سیاسی ومعاشی قراردادیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.