پرتھ// آسٹریلیا نے ہفتہ کو یہاں پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کے خلاف 300 رنوں کی اہم برتری حاصل کر لی۔
کپتان پیٹ کمنز کی قیادت میں شاندار باؤلنگ اٹیک کی وجہ سے پاکستان کی پہلی اننگ 101.5 اوورز میں 271 رنز پر سمٹ گئی۔
جمعہ کو دو وکٹوں پر 132 رنز سے کھیلتے ہوئے پاکستان نے جلد ہی اپنا تیسرا وکٹ گنوا دیا۔ کمنز کی گیند پرنائٹ واچ مین خرم شہزاد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد آسٹریلیا کو چوتھی کامیابی بابر اعظم (21) کی قیمتی وکٹ کی صورت میں ملی۔ مچل مارش نے انہیں ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ کرایا اور پاکستان کا اسکور چار وکٹوں پر 181 رنز ہو گیا۔
نیتھن لیون کی گیند پر بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں امام الحق (62) اسٹمپ ہو گئے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری اننگ میں 199 گیندوں کا سامنا کیا۔ اگلے ہی اوور میں مچل اسٹارک نے سرفراز احمد کو تین رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ کر دیا۔
سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے 35 رنز کی شراکت بنا کر اننگ کو بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن سعود (28) جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ سلمان 28 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست لوٹے اور آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 216 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
آسٹریلیا کی دوسری اننگ میں اپنا ڈیبیو کر رہے خرم نے وارنر (0) اور مارنس لیبشگن کو آؤٹ کر کے دو دھچکے لگائے، جس سے مہمان ٹیم کا اسکور دو وکٹوں پر پانچ رنز ہوگیا۔ بعد میں خواجہ (34 ناٹ آؤٹ) اور اسمتھ (43 ناٹ آؤٹ) نے 79 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی، جس سے کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کا اسکور دو وکٹ پر 84 ہوگیا اور اس کی برتری 300 کے بڑے اسکور تک پہنچ گئی۔