جموں//
بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کی خواتین ونگ نے جمعہ کے روز یہاں حکومت کی طرف سے جموںکشمیر اسمبلی میں خواتین کو۳۳فیصد ریزرویشن دینے کے فیصلے پر جشن منایا۔
اس موقع پر ایک خاتون نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’ہم بی جے پی سرکار کا شکریہ ادا کرنے کے لئے یہ جشن منا رہے ہیں جس نے ہمیں یہ اعزاز دیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اسمبلی میں بھی ہم اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کریں گے ۔
ایک اور خاتون نے کہا کہ ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں اس اعزاز سے نوازا۔انہوں نے کہا’’جب سے مودی جی وزیر اعظم کی کرسی پر براجمان ہوئے ہیں تب سے وہ خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع دے رہے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو اب اسمبلی میں بھی آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔