بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سکیورٹی کے معاملے پرلوک سبھا میں زبردست ہنگامہ، کارروائی ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-14
in تازہ تریں
A A
پارلیمنٹ پر حملے کی ۲۲ویں برسی پر سکیورٹی چوک

Parliment

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/14دسمبر

اپوزیشن جماعتوں نے آج لوک سبھا میں سیکورٹی میں چوک کے معاملے پر آج نعرے بازی کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا، جس کی وجہ سے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔

متعلقہ

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے سیکورٹی میں چوک کے معاملے پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے شوروغل شروع کردیا اور کرسی کے سامنے آکر نعرے بازی شروع کردی۔ برلا نے ہنگامہ کے درمیان وقفہ سوالات کی کارروائی شروع کی لیکن ہنگامہ جاری رہا۔

 

ممبران کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے ‘برلا نے کہا”ہم سب کل کے واقعے سے فکرمند ہیں۔ پارلیمنٹ کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے کل بھی آپ سے بات کی اور آگے بھی بات کروں گا۔ آپ سب کو بلایا جائے گا اور سکیورٹی کے معاملے پر بات کی جائے گی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ سیکورٹی کی دیکھ بھال کرتا ہے اور پھر سکریٹریٹ آپ کے ساتھ اس پر بات چیت کرے گا“۔

لوک سبھا سکریٹریٹ خود مختار ہے اور حکومت کبھی بھی اس کے کام میں مداخلت نہیں کرتی، اس لیے اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھ سکتے ہیں۔ لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر، سب کی حفاظت کی ذمہ داری میری ہے ، اس لیے میں آپ سے بات کروں گا۔ اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں، اس لیے ہم سب مل کر اس پر بات کریں گے تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس معاملے میں مداخلت کی اور کہا”ہم وزیٹرس گیلری کے لئے پاس دیتے ہیں۔ ہمیں محتاط رہنا ہوگا کہ کسی ایسے شخص کو پاس نہ دیا جائے جو مشکوک اور ناقابل اعتماد ہو۔ اسپیکر نے کل کے واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس کا نوٹس لیا ہے ۔ پرانے پارلیمنٹ ہا¶س میں بھی نعرے لگائے گئے ، کاغذات پھینکے گئے اور یہاں بھی ایسا ہوا ہے ۔ میرے خیال میں ہم سب کو مل کر اس کا حل تلاش کرنا چاہیے ۔ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر ہنگامہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے “۔

سوال پوچھنے سے پہلے بی ایس پی کے ملوک ناگر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی کا مسئلہ سنگین ہے اور اس پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔

برلا نے ہنگامہ آرائی کے درمیان وقفہ سوالات کو جاری رکھنے کی کوشش کی لیکن جیسے ہی ہنگامہ بڑھتا گیا، انہوں نے کچھ ارکان کا نام لے کر خبردار کیا اور ہنگامہ نہ کرنے کے لئے کہا۔ ہنگامہ کرنے والے ارکان مسلسل شوروغل کرتے رہے جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں چلہ کلاں جیسی سردیوں کا زور جاری، سری نگر میں ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ

Next Post

سردی کی شدت میں اضافہ، ڈل جھیل کے کنارے منجمند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
Next Post
منفی ۲ء۴:چلہ کلان کے شروع ہوتے ہی سرینگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

سردی کی شدت میں اضافہ، ڈل جھیل کے کنارے منجمند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.