سرینگر/14 دسمبر
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ چلہ کلاں جیسی ٹھٹھرتی سردیوں کا زور تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے اور اس بیچ سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے نتیجے میں کئی علاقوں میں آبی ذخائر منجمند ہوئے تھے اور کہیں کہیں گھروں میں بھی نصب نلوں میں پانی بھی جم گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 21 دسمبر موسم سرد مگر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 21 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس دوران وادی کے پہاڑی علاقوں میں 16 دسمبر کی رات کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔