سرینگر//
جموںکشمیر حکومت نے منگل کے روز کشمیر اور جموں صوبوں کے گورنمنٹ ڈگری کالجوں میں مرحلہ وار سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری آلوک کمار کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق کشمیر صوبے کے گورنمنٹ ڈگری کالجوں میں۲۷دسمبر سے۱۴فروری ۲۰۲۴تک سرمائی تعطیلات ہوں گی۔
حکم نامے کے مطابق جموں صوبے کے گورنمنٹ ڈگری کالجوں (ونٹر زون)میں ۲۷دسمبر سے۱۴ فروری جبکہ سمر زون کے تحت آنے والے ڈگری کالجوں میں یکم جنوری۲۰۲۴سے۱۰جنوری۲۰۲۴تک بند رہیں گے ۔