سرینگر/ 12 دسمبر
مرکزی حکومت ہند جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کی قانون ساز اسمبلی میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن دینے کے لیے منگل کو پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کرنے والی ہے۔
جموں و کشمیر ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل 2023 آج لوک سبھا میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ جموں و کشمیر UT اسمبلی میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دیا جائے۔
اس بل کو "آئین (ایک سو اٹھائیسویں ترمیم) بل 2023 کے طور پر لایا جا رہا ہے، جسے پارلیمان نے اس سال ستمبر میں لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں ریزرویشن دینے کے لیے بلائے گئے خصوصی اجلاس میں منظور کیا تھا، لاگو نہیں تھا۔
جیسا کہ پہلے ہی اطلاع دی گئی ہے کہ جموں و کشمیر کی خواتین لیڈروں نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔30 نومبر کو نیشنل کانفرنس (NC) خواتین ونگ کی صدر، شمیمہ فردوس نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔
فردوس نے کہا تھاکہ یہ ایک خوش آئند اقدام ہے کیونکہ اس سے خواتین کے مسائل اور خدشات سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
سابق وزیر اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی رہنما سید آسیہ نقاش نے کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ خواتین کے ریزرویشن کے حق میں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا فیصلہ خوش آئند اقدام ہے لیکن اس طرح کے فیصلے صرف جموں و کشمیر کے منتخب نمائندوں کو ہی لینے چاہئیں۔
پیپلز کانفرنس (PC) کی رہنما کنیز فاطمہ نے کہا کہ سیاسی ریزرویشن جموں و کشمیر میں خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔