ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آئی جی کا بانڈی پورہ دورہ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سیکورٹی ایجنسیوں اور عوام کے درمیان تعاون پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-10
in مقامی خبریں
A A
آئی جی کا بانڈی پورہ دورہ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
انسپکٹر جنرل آف پولیس ‘وی کے بردی نے ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کرکے تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
آئی جی نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر پیشگی اقدامات کریں۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ آئی جی پی بردی نے بانڈی پورہ میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران ضلع کے سیکورٹی منظر نامے کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی جی پی نے ضلع کو درپیش موجودہ سیکورٹی خطرات و چیلنجز کی تشخیص پر زور دیا۔پولیس بیان کے مطابق بردی نے افسروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی سیکورٹی واقعے سے نمٹنے کیلئے فوری کارروائیوں کو یقینی بنائیں۔
پولیس بیان میں کہا گیا’’آئی جی پی نے مجموعی سیکورٹی صورتحال کے استحکام کیلئے مختلف قابون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون ہونے پر زور دیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پی نے سیکورٹی ایجنسیوں اور عوام کے درمیان تعاون اور اعتماد کی بنیادوں پر مثبت تعلقات قائم کرنے کے احکامات صادر کئے۔
بیان کے مطابق انہوں نے انٹیلی جنس شیئرنگ میکانزم کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔انہوں نے موجودہ سیکورٹی انفرا سٹرکچر اور صلاحیتوں کو بڑھانے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کا بھی فرمان جاری کیا۔
آئی جی کشمیر نے ٹیکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کو مزید وسعت دینے کے احکامات صادر کئے تاکہ سماج اور ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ موجودہ صورتحال پر گہری نظر گزر رکھیں اور پر امن حالات میں رخنہ ڈالنے والے افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے۔
بردی نے میٹنگ کے دوران منشیات کا قلع قمع کرنے کی خاطر اٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے ہوئے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں منشیات کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی خاطر آپریشنز میں مزید تیزی لائیں۔
میٹنگ میں ڈی آئی جی بارہ مولہ وویک گھپتا، ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرما ، ایس پی بانڈی پورہ سندیپ بٹ کے علاوہ دوسرے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وکشت بھارت سنکلپ یاترا:وزیر اعظم کی کشمیر ی خاتون سے بات چیت

Next Post

بڈگام پولیس نے چوری کا معمہ حل کیا، دو چورگرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

بڈگام پولیس نے چوری کا معمہ حل کیا، دو چورگرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.