نئی دہلی//سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے منگل کو کہا کہ 2024 تک ملک میں سڑک حادثات کو 50 فیصد تک کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور تمام حکام کو اس سمت میں عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے سیوا لائیو فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر وزارت کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹڑ گڈکری نے کہا کہ سڑک کی حفاظت کا مسئلہ بہت سنگین ہے۔ سڑک حادثات کی وجہ سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی جان کی بازی ہار رہی ہے اور اس سے ملک کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے، اس لیے سب کو حساس ہو کر اسے روکنے کی کوشش کرنی ہوگی اور روڈ سیفٹی کو خصوصی اہمیت دینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کے شکار مقامات یعنی بلیک سپاٹ کی نشاندہی کا کام فوری طور پر کیا جائے اور اس سلسلے میں فوری اور طویل مدتی حل کے لیے اقدامات کیے جائیں۔