گوہاٹی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں بہتر سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے ناگالینڈ، آسام اور منی پور ریاستوں میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ ( اے ایف ایس پی اے) کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
آسام پولیس کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہاکہ اے ایف ایس پی اے ہمیشہ سے عام لوگوں کے لیے تشویش کا ایک بڑا موضوع رہا ہے۔ این ڈی اے حکومت کے پچھلے سات برسوں میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے نتیجے میں ناگالینڈ، منی پور اور آسام کے 23 اضلاع سے افسپا کو ہٹا دیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر نے یہاں النکرن پریڈ کی تقریب میں وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل بھاسکر جیوتی مہنت کی موجودگی میں ریاستی پولیس کو اعزاز پیش کیا۔
آسام پولیس کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس فورس نے خطے میں کئی دہائیوں پرانی شورش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور گمراہ نوجوانوں کو بھی مرکزی دھارے میں شامل کیا۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی حکمرانی کے پچھلے سات برسوں میں انتہا پسندی کا دور ختم ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہاکی افسپا کے بدلے اب ہم نوجوانوں کو ترقی اور روشن مستقبل کا انتخاب کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔