سرینگر//
اپنی پارٹی کے سینئر لیڈردلاور میر نے جمعرات کے روز کہاکہ آنے والے پارلیمانی چناو میں سید الطاف بخاری شمالی کشمیر سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ الطاف بخاری بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے بانڈی پورہ میں جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی نے ہمیشہ جموں وکشمیر کے لوگو ں کے جذبات و احساسات کی بات کی ہے۔
ان کے مطابق پارٹی میں آئے روز لوگ شامل ہو رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی دونوں خطوں میں کافی مضبوط ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پارٹی لیڈران نے تجویز دی ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں سید الطاف بخاری شمالی کشمیر سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
دریں اثنا نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران الطاف بخاری نے کہاکہ پارلیمانی چناو میں پارٹی کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور اپنی پارٹی اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں جو بھی اپنی پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔