جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

زوجیلامیں سڑک پر پھسلن سے گاڑ ی کھائی میں جا گری‘کرگل کے۵؍افراد ہلاک

چرار شریف میں گاڑی لڑھک گئی معمر شہری جاں بحق، دودیگرزخمی افراد داخل ہسپتال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-08
in ٹاپ سٹوری
A A
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

سرینگر//
جموںکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے زوجیلا پاس پر جمعرات کے روز ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں۵؍افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔
بتادیں کہ پانچ دسمبر کو بھی اسی مقام پر ایک سومو لڑھک جانے سے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے پانچ سیاح جاں بحق ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز سری نگر لہیہ شاہراہ پر زوجیلا کے مقام پر ایک گاڑی ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد شدید طور پر زخی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، فوج اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔
پولیس ذرائع نے ہلاک شدگان کی شناخت ۲۴سالہ محمد حسین ولد محمد جعفر’۳۱سالہ محمد امین ولد غلام حسین‘۳۵سالہ عبدل ہادی ولد غلام حسین‘۳۶سالہ شبیر حسی ولد محمد ابراہیم (ڈرائیور)ساکنان سانکو کرگل اور محمد اکبر ولد محمد حسین ساکن بلتی بازار کرگل کے بطورکی ہے۔
واضح رہے کہ۵دسمبر کو زوجیلا کے مقام پر ہی سومو لڑھک جانے کی وجہ سے کیرلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ سیاح لقمہ اجل جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے تھے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے بتایا کہ پچھلے تین روز کے دوران زوجیلا پر دوسڑک حادثات میں پانچ سیاحوں سمیت دس افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زوجیلا کی شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے ڈرائیور حضرات گاڑی کو کنٹرول نہیں کر پا رہے ہیں۔
ان کے مطابق گزشتہ ہفتے زوجیلا پر برف باری ہوئی جس وجہ سے دن میں برف پگھلنے لگتی ہے اور شام ہوتے ہوتے یہی پانی جم جانے کی وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوتی ہے۔
مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ زوجیلا شاہراہ پر صرف ان ہی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے جن کے ٹائروں پر چین لگی ہوئی ہو۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے مزید ٹریفک حادثات رونما ہونے کا احتمال ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو فوری طورپر ڈرائیوروں کیلئے ایڈوائزری جاری کرنی چاہئے تاکہ انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔
اس دوران چرار شریف کے روپون علاقے میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں معمر شہری جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز چرار شریف کے روپون علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک آلٹو گاڑی لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے۸۳سالہ عبدالکبیر ہجام ولد عبدالرحیم ہجام ساکن ہار پورہ پلوامہ کو مردہ قرار دیا۔
زخمیوں کی پہچان سائرہ دختر عبدالکبیر اور غلام محمد ہجام کے بطور ہوئی جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر ریفر کیا گیا۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
دریں اثنا وسطی ضلع گاندربل کے بونی باغ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک ٹریکٹر کی ٹرالی پلٹنے سے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندر بل کے بونی باغ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک ٹریکٹر کی ٹرالی پلٹنے سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ ڈرائیور کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت توسیف احمد ولد نثار احمد لون ساکن بونی باغ کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الطاف بخاری شمالی کشمیر سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے

Next Post

جموں و کشمیر میں۱۱ماہ میں ریکارڈ ۲کروڑ سیاح آئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین
تازہ تریں

پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین

2025-05-05
پہلگام حملہ: مرکز یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جموں کشمیر کی ترقی متاثر نہ ہو:وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پہلگام حملہ: مرکز یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جموں کشمیر کی ترقی متاثر نہ ہو:وزیر اعلیٰ

2025-05-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
تازہ تریں

پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان سیکریٹری دفاع کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات

2025-05-05
Next Post
ایک کروڑ ۵ لاکھ سیاحوں کا جموں کشمیر کا دورہ :ریڈی

جموں و کشمیر میں۱۱ماہ میں ریکارڈ ۲کروڑ سیاح آئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.