سرینگر//
پائین شہر کے زونی مر علاقے میں اراضی دھنس جانے کے نتیجے میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ مکینوں کو دوسری جگہ منتقل کرکے ایس ڈی آر ایف اور پولیس نے وجوہات جاننے کی خاطر تحقیقات شروع کی ۔
اطلاعات کے مطابق زونی مر سرینگر میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب اراضی دھنس جانے سے رہائشی مکانوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔
تجمل فاروق نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر کو اراضی کا بڑا حصہ دھنس گیا جس وجہ سے رہائشی مکانوں میں بڑے بڑے شگاف پڑ گئے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کیٹیموں نے نقصان سے دوچار مکانوں کاجائزہ لیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اراضی دھنس جانے کے بارے میں فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔
دریں اثنا ضلعی انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران بھی علاقے میں خیمہ زن ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہیں کہ اراضی کا بڑا حصہ کیسے دھنس گیا ۔
فی الحال تین مکانوں کو ناقابل رہائش قرار دے کر مکینوں کو رہائشی مکانوں کے اندر نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے ۔