سرینگر//
جموںکشمیر کی راجدھانی سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں بدھ کے روز ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا بدھ کے روز چند مقامی افراد نے سلیمان کمپلیکس کے نزدیک ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ طبی لوازمات پورے کرنے کی خاطر لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔