جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ون پارٹی نظام…؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-12-05
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

کچھ لوگوں کو ڈر ہے کہ اگر ۲۰۲۴ میں بھی ’اب کی بار بھی ‘مودی کی سرکار‘ ہوئی تو بی جے پی ملک کے آئین سے چھیڑ چھاڑ کر کے یہاں … اپنے بھارت دیش میں ون پارٹی نظام قائم نہ کر دے… اب صاحب ہماری نظریں اتنی دور نہیں دیکھ سکتی ہیں … اس لئے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں… بالکل بھی نہیں کہہ سکتے ہیں… لیکن… لیکن صاحب ہمیں جو نظر آ رہا ہے اور… اور اللہ میاں کی قسم بالکل صاف اور … اور واضح نظر آ رہا ہے‘وہ یہ ہے کہ… کہ مودی جی کو… بی جے پی کو آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی اور… اور بالکل بھی نہیں پڑے گی کہ… کہ ملک ون پارٹی نظام کی طرف ہی بڑھ رہا ہے… آستہ آہستہ ہی سہی لیکن بڑھ رہا ہے… اگر کسی کو کوئی شک تھا تواللہ میاں کی قسم ہمیں یقین ہے کہ اب ان کا یہ شک دور ہوا ہوگا اور… اور اس لئے ہوا ہوگا کہ… کہ ہندی بیلٹ یعنی شمالی اور وسطی ہند سے کانگریس کا صفایا ہو گیا ہے… یہ پارٹی اب جنوبی ہند میں کچھ ایک ریاستوں تک محدود ہو گئی ہے… مدھیہ پردیش‘ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کانگریس کو جس ہار کا سامنا ہوا اس کے بعد تو صاحب کوئی بھی کہہ سکتا ہے کہ… کہ ۲۰۲۴ میں بھی … تیسری بار… لگاتار مودی کی سرکاری ہو گی اور… اور مودی جی کو بھی کچھ ایسا ہی محسوس ہورہا ہو گا…ہم کرشموں میں یقین نہیں رکھتے ہیں… ہم زمینی حقائق اور صورتحال کو اہم سمجھتے ہیں… اور زمینی حقائق یہ ہیں کہ کانگریس کی سمجھ میں اب بھی یہ بات نہیں آ رہی ہے کہ… کہ یہ نہرو اور اندرا گاندھی کے دور کی کانگریس نہیں رہی اور نہ یہ زمانہ نہرو یا اندرا کا ہے… کانگریس کو بدلنا ہوگا ‘ اسے اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا اور جو دوسری چھوٹی لیکن مضبوط علاقائی جماعتیں ہیں انہیں نہ صرف عزت دینی ہو گی بلکہ جہاں اور جس ریاست میں وہ مضبوط ہیں وہاں سے اسے پیچھا ہٹنا پڑے گا … وہاں اسے ان علاقائی جماعتوں کو سامنے لانا ہو گا… اگر کانگریس اس کیلئے تیار ہے تو… تو صاحب ۲۰۲۴ میں کانٹے کی ٹکر نہ سہی لیکن… لیکن ایک اچھی ٹکر دیکھنے کو مل سکتی ہے…ورنہ مقابلہ یکطرفہ ہے اور… اور اللہ میاں کی قسم سو فیصد یکطرفہ ہے جس کو دیکھنے میں آپ کو کوئی مزہ آئے گا اور … اور نہ ہمیں اس میں کوئی دلچسپی ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہماچل میں سڑک حادثے میں چھ کشمیری مزدوروں کی موت

Next Post

کانگریس کی ایک اور شکست فاش

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کانگریس کی ایک اور شکست فاش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.