ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

ہماچل میں سڑک حادثے میں چھ کشمیری مزدوروں کی موت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-04
in ٹاپ سٹوری
A A
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

شملہ/۴ دسمبر
ہماچل کے شملہ کے سنی میں پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے چھ مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔
پولیس نے بتایا کہ سنی تھانہ علاقے کے کڈارگھاٹ میں ایک پک اپ وین بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری‘جس میں ایک درجن لوگ سوار تھے ۔
حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ چھ مزدور جاں بحق اور چھ دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کا آئی جی ایم سی میں علاج چل رہا ہے ۔
پک اپ وین میں سوار تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین کی اسپتال میں موت ہوگئی۔ ریاستی ہیڈکوارٹر شملہ سے جائے حادثہ کا فاصلہ تقریباً 35 کلومیٹر ہے ۔
پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مزدور کشمیری نژاد ہیں۔ کارکن سنی سے منڈی جا رہے تھے ۔ پیر کی صبح 7 بجے کے قریب پک اپ وین کھائی میں گر گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت و بچا¶ کام شروع کر دیا۔ مرنے والوں کی شناخت فرید، غلام‘گلزار‘ شبیر اور طالب کے نام سے ہوئی ہے ۔ دو دیگر کی شناخت کی جا رہی ہے ۔ وہ بھی کشمیرکے رہنے والے ہیں۔
شملہ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس سنیل نیگی نے بتایا کہ پک اپ میں سوارچھ افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ مرنے والے جموں و کشمیر کے رہنے والے تھے ۔ چھ دیگر زخمی آئی جی ایم سی میں زیر علاج ہیں‘جن کی شناخت گاڑی کے ڈرائیور رنجیت، اسلم، طالب حسین، آکاش کمار، اجے ٹھاکر اور منظور کے طور پر ہوئی ہے۔
نیگی نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے ۔
وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو نے شملہ ضلع کے سنی سب ڈویژن کے کڈار گھاٹ میں سڑک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اس سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موت اور چھ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
وزیراعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری امداد اور زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔
سکھو نے خدا سے دعا کی ہے کہ وہ مرحوم کی روح کو سکون اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی طاقت دے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم بھی ملک کا حصہ ہیں ‘ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے :ڈاکٹر فاروق

Next Post

ون پارٹی نظام…؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ون پارٹی نظام…؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.