سرینگر//
وسطی ضلع گاندربل میں پیش آئے سڑک کے ایک حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گاندربل کے منی گام سمبل بائی پاس شاہراہ پرمنگل کے روز ٹویرا اور موٹر سائیکل کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ۔
دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔