جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ کیسی ہدایات ہیں…؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-25
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

نہیں صاحب ایسا نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے کہ ہمیں کسی کی نیت پر شک ہے… اپنے ایل جی’شریمان سنہا جی کی نیت پر تو بالکل بھی نہیں ہے… لیکن… لیکن صاحب ایک بات جو ہماری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے اور… بالکل بھی نہیں آ رہی ہے کہ ایل جی صاحب نے سمارٹ میٹروالے علاقوں میں بلاخلل بجلی سپلائی فراہم کرنے کی جو ہدایت دی ہے اس پر عمل کیسے ہو گا ؟اگر آپ کی سمجھ میں کچھ آرہا ہے تو… تو برائے مہر بانی ہمیں بھی سمجھائیے… اور اس لئے سمجھائیے کہ ابھی تک میٹر والے علاقے کیا اور بغیر میٹر والے کیا… سمارٹ میٹر کیا اورغیر سمارٹ میٹر کیا … ایک ہی صف میں کھڑے ہیں ہم سب … میٹر والوں کو بجلی مل رہی ہے اور نہ غیر میٹر والے علاقوں کو… سمارٹ میٹر والے بھی اس کٹوتی سے مستثنیٰ نہیں ہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہیں… تو صاحب سمارٹ میٹروالے علاقوں میں اپنے ایل جی صاحب جس بلاخلل اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کی بات کررہے ہیںوہ بجلی کہاں سے آئیگی ؟اس بجلی کو کہاں سے اور کون خریدے گا کہ… کہ پہلے ہی ایل جی انتظامیہ کے ایک بڑے بابو واضح کر چکے ہیں اور… اور واضح ہدایات بھی دے چکے ہیں کہ…کہ اضافی بجلی خریدی نہیں جائیگی… پھر بجلی کہاں سے آئیگی… کیا ان علاقوں کو مزید تاریکیوں میں ڈبودیا جائیگا جہاں ابھی میٹر اور سمارٹ میٹر نہیں لگے ہیں؟ صاحب اگر ایل جی انتظامیہ کا کوئی ایسا ارادہ ہے تو… تویہ تو ان علاقوں سے نا انصافی ہے‘ زیادتی ہے اور… اور ظلم بھی ہے کہ… کہ اگر ان علاقوں میں میٹر یا سمارٹ میٹر نہیں لگا ہے تو… تو اس میں بے چارے لوگوں کی کیا خطا ہے…ان کی تو کوئی خطا نہیں ہے کہ… کہ یہ نا اہلی حکومت کی ہے… نکما پن انتظامیہ کا ہے… لوگوں کی کوئی خطا نہیں ہے کہ… کہ پہلے ہی لوگوں کو… کشمیر کے لوگوں کو سزا مل رہی ہے… بے ہنگم بجلی کٹوتی کی وجہ سے انہیں سزا مل رہی ہے…انہیں تکلیف ہو رہی ہے‘ انہیں پریشانی ہو رہی ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ ایسا ویسا کچھ نہیں کیا جائیگا اور… اور بغیر میٹر والے علاقوں کو مزید کوئی سزا نہیں دی جائیگی کہ…کہ اگر ایل جی انتظامیہ سچ میں سمارٹ میٹر والے علاقوں میں بغیر خلل بجلی فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے اور… اور سو فیصد ہے تو… تو پھر اسے کچھ اضافی بجلی خریدنی چاہئے تاکہ… کہ اُن ہدایات کو عملی جامہ پہنایا جا سکے… جو ہدایات ایل جی صاحب دے رہے ہیں… ورنہ لوگ ان کی ہدایات کو… حکم نواب تادر نواب سمجھیں گے اور کچھ نہیں … بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری انکاونٹر کے دوران مارے گئے ملی ٹنٹ اعلیٰ تربیت یافتہ تھے : لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی

Next Post

بجلی بحران، بُنیادی ذمہ دار کون؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

بجلی بحران، بُنیادی ذمہ دار کون؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.