سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے تھائی لینڈ میں منعقدہ پیرا ایشین تیز اندازی چمپئن شپ میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونین ٹریٹری کے پیرا تیز اندازوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
سنہا نے کہا کہ یہ کھیلوں کے ایک نئے دور کا آغاز ہے میں کھلاڑیوں کے مشتقبل کے لئے دعا گو ہوں۔
لیفٹیننٹ گورنرنے’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’یہ ایک ناقابل یقین کامیابی ہے ؛جموں وکشمیر کے پیرا تیز اندازوں نے تاریخ رقم کی‘‘۔انہوں نے کہا’’ان تیز اندازوں نے تھائی لینڈ میں منعقدہ پیرا ایشن آرچری چمپیئن شپ میں۴گولڈ، ا چاندی اور ایک کانسی کے تمغے سمیت ۶تمغے حاصل کرکے ہندوستان کا نام روشن کیا‘‘۔
سنہاکا مزید کہنا تھا’’ہمارے تیز اندازوں کی مسلسل کارکردگی ان کی محنت اور ثابت قدمی کی عکاس ہے ‘‘۔
سنہا نے اپنے ایک اور پوسٹ میں کہا’’ایشین پیرا گیمز میں قابل ستائش کامیابی کے بعد شیتل، راکیش اور سرہتا کی شاندار کارکردگی کھیلوں کی حقیقی روح کی مثال ہے ‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ یہ کھیلوں کے نئے دور کا آغاز ہے میں تمام کھلاڑیوں کو ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔