نئی دہلی//
پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہمیں ماؤں اور ممتا کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے کسی ایک دن کی ضرورت نہیں ہے۔
ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ماؤں کے عالمی دن پر اپنی والدہ نسیمہ مرزا اور بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ ایک خوبصورت اور یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہمیں ماؤں اور ممتا کو منانے کے لیے کسی ایک دن کی ضرورت نہیں ہے۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اس خاتون کو جنہوں نے مجھے بنایا جوکہ میں آج ہوں، اور اس چھوٹے بچے کو جس نے مجھے ماں بنایا، مدرز ڈے مبارک ہو، ہر دن مبارک ہو۔‘