سڈنی: آسٹریلیا کے سابق کپتان ایان چیپل کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے کرکٹ ادارے نے سالوں سے عالمی سطح کے گیند بازوں کو تیار کرنے میں صبر دکھایا ہے، لیکن مستقبل قریب میں عمران ملک کی حقیقی رفتار کو نظر انداز کرنا مشکل ہوگا۔ عالمی کرکٹ میں سب سے اہم کرکٹروں میں سے ایک ایان چیپل نے کہا کہ آئی پی ایل کے آنے سے ہندوستان کی ’تیز گیند بازی میں زیادہ گہرائی‘ کے لئے نکھارنے کا کام کیا ہے اور اس میں کمی آنے کا کوئی اشارہ نہیں نظر آرہا ہے۔
ایان چیپل نے ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کے اپنے کالم میں لکھا، ’ہندوستان میں تیز گیند بازی میں آئے انقلاب میں کمی کا کوئی اشارہ نہیں نظر آرہا ہے۔ آئی پی ایل دیکھنے والوں کے دل اور دماغ میں عمران ملک کا نام ہے۔ ماضی میں ہندوستان نے اپنے تیز گیند بازی گروپ کو توسیع کرنے میں صبر دکھایا ہے، لیکن عمران ملک کی حقیقی رفتار کو دیکھتے ہوئے نظر انداز کرنا مشکل ہے‘۔
بقول ایان چیپل ’ایسی دنیا میں جہاں تیز گیند بازی کی قدر کی جاتی ہے، وہاں، ہندوستان سے اب کئی ستارے نکل کر آرہے ہیں‘۔ آئی پی ایل نے حقیقت میں ہندوستان کو عالمی کرکٹ میں ایک اہم طاقت میں بدلنے میں بہت بڑا کردار نبھایا ہے۔ ایان چیپل نے کہا، ‘ہندوستان موجودہ وقت میں ایک مضبوط بین الاقوامی ٹیم ہے اور اگر وہ اس کے لئے ضروری جذبہ دکھانا جاری رکھیں گے تو یہ ایک ٹاپ ٹیم بنی رہے گی۔ ہندوستان کو اس کامیابی کے لئے زیادہ کامیاب آئی پی ایل کا شکریہ ادا کرنا چاہئے‘۔
ایان چیپل کو لگتا ہے کہ ہندوستان کی تیز گیند بازی حریف ممالک کے لئے ’ایشیریا‘ کا موضوع ہے۔ انہوں نے کہا، ’جسپریت بمراہ، محمد شمی اور محمد سراج جیسے اسٹار تیز گیند بازوں کی ترقی نے بیرون ممالک میں ہندوستان کی شبیہ بڑھانے میں اہم کردار نبھایا ہے۔ اس گروپ میں گہرائی ہے۔ ٹیم کے پاس ایشانت شرما، امیش یادو اور شاردل ٹھاکر جیسے متبادل بھی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔