جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

منی لانڈرنگ کا الزام ‘لال سنگھ عدالتی تحویل میں جیل بھیج دئے گئے ‘ضمانت نہیں مل سکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-19
in اہم ترین
A A
منی لانڈرنگ کا الزام ‘لال سنگھ عدالتی تحویل میں جیل بھیج دئے گئے ‘ضمانت نہیں مل سکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//
جموں کے سابق وزیر لال سنگھ، جنہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے۷نومبر کو منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ معاملے میں گرفتار کیا تھا، کو یہاں کی ایک خصوصی عدالت نے دو ہفتوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔
ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی (ڈی ایس ایس پی) کے چیئرمین سنگھ کو ۱۲دن کی ای ڈی ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد خصوصی جج ‘بالا جیوتی کے سامنے ورچوئل موڈ کے ذریعے پیش کیا گیا۔
عدالت نے کہا’’چونکہ کیس کی تفتیش جاری ہے اور ملزم ایک سنگین اور ناقابل ضمانت جرم میں ملوث ہے، اس کے علاوہ تفتیشی افسر(آئی او) کے مطابق، ملزم نے تعاون نہ کرکے تفتیش کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کی…مزید برآں، دیگر مادی گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونا باقی ہیں، اس طرح‘تفتیشی افسر کی درخواست منظور کی جاتی ہے اور ملزم کو۱۴ دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا جاتا ہے‘‘۔
عدالت نے ہدایت دی کہ سنگھ کو جموں کے امپھالا کی ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا جائے اور آئی او سے تحقیقات میں تیزی لانے کو کہا۔
عدالتی احاکامات میں کہا گیا ہے’’ملزم کا قواعد کے تحت باقاعدہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔ اسے اپنے دفاع کے لیے وکیل کی شمولیت کے اپنے حق سے آگاہ کیا گیا ہے‘‘۔
سنگھ کو یکم دسمبر کو عدالتی ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔عدالت نے امپھالامیں ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ جیل مینوئل کے مطابق ملزم کو بنیادی سہولیات فراہم کریں۔
سابق وزیر کو خصوصی جج کی جانب سے ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست خارج کرنے کے چند گھنٹوں کے اندر۷ نومبر کو یہاں کے ایک گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ان کی اہلیہ اور سابق رکن اسمبلی کانتا اندوترا کے ذریعہ چلائے جانے والے تعلیمی ٹرسٹ کے خلاف کیس کے سلسلے میں ای ڈی کے ذریعہ ان کی تفتیش جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں جمعہ نماز پر ایک سو مساجد میں منشیات کے مضر اثرات پر خطبہ دیا گیا

Next Post

’جموں کشمیر میں بدلاؤ محض نعرہ نہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
ہمارا مقصدکسانوں کی زندگی کو بہتربناناہے:سنہا

’جموں کشمیر میں بدلاؤ محض نعرہ نہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.