ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ سردی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے

ڈاکٹروںکا عمر رسیدہ افراد اور بچوں کو صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-19
in مقامی خبریں
A A
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی تیز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
وادی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہو رہی ہے ۔
سردی میں اضافے کے پیش نظر ڈاکٹروں نے عمر رسیدہ افراد اور بچوں کو صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ زکام، کھانسی وغیرہ جیسی بیماریوں سے بچ سکیں۔
وادی خاص کر دیہی علاقوں میں سردی سے بچنے کے لئے سر شام ہی گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں وہیں لوگ گھروں کے علاوہ دکانوں، دفتروں اور کام کی دیگر جگہوں پر گرمی کے لئے موثر انتظامات کر رہے ہیں۔
ماہر موسمیات‘ فیضان عارف کا کہنا ہے کہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا’’گرچہ کمر مغربی ہوا کے داخل ہونے کے پیش نظر وادی میں آنے والے دو تین دنوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت قدرے بہتر ہونے کی امید ہے تاہم بعد ازاں اس میں ایک بار پھر کمی درج ہوسکتی ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں گذشتہ چار برسوں کے مقابلے میں امسال اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں موسم بہتر رہا۔
عارف نے کہا کہ اس برس بھی ماہ نومبر میں بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی لیکن اس کے باوجود بھی گذشتہ برسوں کے مقابلے میں موسم اچھا ہی رہا۔انہوں نے کہا کہ وادی میں جاری موسمی صورتحال کے پیش نظر مال رواں کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا ہی امکان ہے ۔
ماہر موسمیات کا کہنا تھا کہ گرچہ۲۳اور۲۴نومبر اور پھر۲۷نومبر کو کمزور مغربی ہوائیں وارد وادی ہوسکتی ہیں لیکن شاید ان کے زیر اثر میدانی علاقوں میں برف باری نہیں ہوسکتی ہے ۔
عارف نے کہا کہ وادی کا شبانہ درجہ بتدریج کم ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرینگر کم سے کم درجہ حرارت۰ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ۰ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اننت ناگ میں منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ، پلوامہ میں منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ، شوپیاں میں منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ، بڈگام میں منفی۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ، بارہمولہ میں۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ، بانڈی پورہ میں منفی۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کچھ دنوں تک موسم میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئیگی

Next Post

’تمام مطلوبہ دستاویزات کے بغیر کمرشل گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
?علما ہماری روڈ سیفٹی کاوشوں کو کامیاب بنانے میں مدد فراہم کریں:آر ٹی او کشمیر

’تمام مطلوبہ دستاویزات کے بغیر کمرشل گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.