بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’تمام مطلوبہ دستاویزات کے بغیر کمرشل گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی‘

شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی ہے تاہم سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت گاڑیوں کو شروع کیا گیا ہے:آر ٹی او

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-19
in مقامی خبریں
A A
?علما ہماری روڈ سیفٹی کاوشوں کو کامیاب بنانے میں مدد فراہم کریں:آر ٹی او کشمیر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (آر ٹی او) کشمیر‘ سید شہنواز بخاری کا کہنا ہے کہ ان کمرشل گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی جن کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ، درست انشورنس دستاویزات اور روٹ پرمٹ نہ ہو۔
بخاری کہا کہ ڈرائیور حضرات کو چاہئے کہ وہ ان ضروری دستاویزات کو وقت پر رینیو کریں یہ تمام خدمات آن لائن دستیاب ہیں۔
آر ٹی او نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
بتادیں کہ محکمہ ٹرانسپورٹ جموں وکشمیر نے ایک حکمناہ جاری کیا ہے جس کے مطابق درست فٹنس سرٹیفکیٹ اور مناسب روٹ پرمٹ نہ رکھنے والی مسافر بر دار گاڑیوں کی تمام خدمات معطل کی جائیں گی۔
اس حکمنامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ یہ کوئی نیا حکمنامہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا’’کمرشل گاڑیوں کے پاس لازماً فٹنس سرٹیفکیٹ، انشورنس دستاویزات، روٹ پرمٹ ہونے چاہئے ان دستاویزات کے بغیر ان گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘‘۔
بخاری کا کہنا تھا’’حادثوں کے بعد ان گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافر انشورنس کلیم نہیں کر پا رہے ہیں اور ان کو دیگر لوازمات کی ادائیگی کے لئے دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ‘‘۔
آر ٹی او نے ڈرائیور حضرات سے کہا کہ وہ ان دستاویزات کی معیاد ختم ہونے سے قبل ہی تجدید کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات کی تجدیدکیلئے تمام خدمات آن لائن دستیاب ہیں۔
اوور لوڈنگ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حکام قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔
بخاری کہا کہ جن علاقوں سے اوور لوڈنگ کی شکایتیں آتی ہیں ان میں چلنی والی گاڑیوں میں اضافہ کیا جاتا ہے کیونکہ گاڑیوں کی کمی ہی اوور لوڈنگ کی بنیادی وجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی ہے تاہم شہر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت گاڑیوں کو شروع کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ سردی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے

Next Post

’پی ڈی پی جماعت اسلامی کے ووٹ سے اقتدار میں آئی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں خاتون منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-30
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
مقامی خبریں

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں سڑک حادثہ، ایک کی موت دوسرا زخمی

2025-06-30
مقامی خبریں

پانپور میں معاون دہشت گرد کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

2025-06-30
Next Post
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘

’پی ڈی پی جماعت اسلامی کے ووٹ سے اقتدار میں آئی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.