سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے ڈوڈہ کے اسر میں بد قسمت بس حادثے میں ہلاک ہوئے اَفراد کے لواحقین کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کو منظوری دی ہے ۔
سنہا نے زخمیوں کے لئے ایک لاکھ روپے کی رقم بھی منظور کی ہے اور متاثرہ کنبوںکو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ڈوڈہ کے اسار میں بدقسمت سے بس حادثے میںجانیں گنوانے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کا ایکس گریشیا فی کس دیا جائے گا۔زخمیوںکو ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ جموں و کشمیر یو ٹی اِنتظامیہ متاثرہ کنبوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
اس سے پہلے سِنہا نے بس حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ڈوڈہ کے اسر میں ایک المناک بس حادثے میں جانوں کے ضیاع پر بہت دُکھ ہوا ہے۔ اُنہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور حادثے میں ہوئے زخمی اَفراد کی جلد صحتیابی اور شِفایابی کے لئے دُعا کی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر اور ضلع اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ اَفراد کو تمام ضروری مدد فراہم کریں۔