سرینگر//
اسر ڈوڈہ میں آج سڑک حادثے میں ۳۷مسافر ہلاک ہوگئے جوضلع میں گزشتہ چند سالوں میں یہ شاید سب سے بڑا حادثہ ہے۔
یکم جولائی۲۰۱۹ کو کشتواڑ کے سنگواری علاقے میں ایک اوور لوڈ منی بس سڑک سے الٹ کر کھائی میں گرنے سے۳۵؍ افراد ہلاک اور۱۷ زخمی ہوگئے۔
۱۴ستمبر ۲۰۱۸ کو کشتواڑ کے دنداران علاقے میں ایک منی بس سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے ۱۷مسافر ہلاک اور۱۶ زخمی ہوگئے۔
اس سال۲۴مئی کو کشور کے دچھن علاقے میں ڈانگ ڈورو ڈیم سائٹ پر ایک کروزر گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرنے سے سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے تھے۔
۳۰؍اگست کو کشتواڑ میں اس وقت آٹھ افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے جب ان کی کار سڑک سے پھسل کر۳۰۰فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔
۲۷جون کو ڈوڈا میں بھدرواہ،پٹھانکوٹ روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے۵؍افراد ہلاک اور۱۲زخمی ہوگئے۔
ڈوڈہ ضلع میں۸؍اکتوبر اور۲۰؍اکتوبر کو سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔(ایجنسیاں)