سرینگر/۸مئی
پولیس کاکہنا ہے کہ ایک غیر ملکی لشکر طیبہ کے عسکریت پسند حیدر اور اس کا مقامی ساتھی اتوار کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے چیان دیوسر علاقے میں ایک مسلح تصادم میں مارے گئے۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق”کولگام انکاو ¿نٹر اپ ڈیٹ: پھنسے ہوئے دونوں دہشت گرد مارے گئے۔ مجرمانہ مواد بشمول اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔ تلاش جاری ہے۔ مزید تفصیلات آگے آئیں گی“۔
اس سے پہلے آئی جی کشمیر نے کہا تھا کہ علاقے میں پاکستانی اور مقامی جنگجو پھنس کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حیدر نامی پاکستانی جنگجو پچھلے دو سال سے شمالی کشمیر میں سرگرم رہ چکا ہے اور وہ عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث رہا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام کے چیان دیوسر کولگام علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپنے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے درمیانی رات اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا