جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’نانا، دادی،والد سب نے جھونپڑی میں جا کر تصویریں کھنچوانے کا ڈرامہ کیا‘

جن بچوں کو مناسب غذائیت نہیں ملتی تھی، وہ کانگریس لیڈروں کی تصویریں سجانے کے کام آتے تھے :مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-15
in مقامی خبریں
A A
سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نقش قدم پر چل کر میں نے مسئلہ کشمیر حل کیا :مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

جھابوا//
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کسی کا نام لیے بغیر کانگریس کے گاندھی‘نہرو خاندان پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ’نانا، دادی، والد‘سب نے صرف غریب کی جھونپڑی میں جاکر تصویرکھنچوانے کا ڈرامہ کیا اور جن بچوں کو مناسب غذائیت نہیں ملتی تھی، وہ کانگریس لیڈروں کی تصویریں سجانے کے کام آتے تھے ۔
مودی مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی جھابوا ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔ ریاست میں انتخابی مہم کا کل آخری دن ہے ۔ ایسے میں مودی کی اسمبلی انتخابات میں مہم چلانے کیلئے یہ آخری انتخابی میٹنگ تھی۔ اس سے پہلے آج انہوں نے ریاست کے بیتول اور شاجاپور میں انتخابی جلسوں سے بھی خطاب کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ قبائلی برادری کو ووٹ بینک کے طور پر دیکھا۔ مدھیہ پردیش، گجرات اور راجستھان کے سرحدی علاقے جھابوا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ راجستھان بھی آتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہاں بھی قبائلی سماج کانگریس سے بھڑکا ہوا ہے ۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے قبائلی بھی کانگریس سے ناراض ہیں اور بی جے پی میں بے مثال جوش دکھائی دے رہا ہے ۔
مودی نے کہا کہ کانگریس پر قبائلیوں کے غصے اور بی جے پی پر اعتماد کی ٹھوس وجوہات ہیں۔ کانگریس کے دور میں قبائلی علاقوں سے صرف فاقہ کشی کی خبریں آتی تھیں۔ کانگریس لیڈر غریبوں کی جھونپڑیوں میں جا کر تصویریں کھنچواتے ، ان کی غریبی دکھاتے اور ایک بار خود کی تصویرچمکنے پر اس خاندان کو بھول جاتے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ نانا، دادی، والد سب نے یہی ڈرامہ کیا۔ جن بچوں کو مناسب غذائیت نہیں ملتی تھی، وہ کانگریس لیڈروں کی تصویریں سجانے کے کام آتے تھے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سب بتاتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے لیکن سچ بتانا ضروری ہے ۔ کیا غربت اس کی تصویر کے لیے ہے ؟ اس سوچ کی وجہ سے قبائلی دہائیوں تک حاشئے پر رہے ۔ اگر یہ ناانصافی جاری رہتی تو ہندوستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا تھا۔
مودی نے کہا کہ اس خطے کے لوگوں کا گجرات میں اتنا آنا جانا ہے ، وہاں چند ماہ قبل انتخابات ہوئے ہیں۔ امباجی سے لے کر عمرگام تک پوری قبائلی پٹی میں کانگریس کا صفایا ہو چکا ہے ۔ قبائلی سماج نے کانگریس کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس کرناٹک میں حجاب پرعائد پابندی کو ہٹانے کی کوشش کرے:عمر

Next Post

وادی میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
لاکھوں مہاجر پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع

وادی میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.