سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے لیڈر‘ عمر عبداللہ نے منگل کے روز کانگریس لیڈروں ملکارجن کھرگے اور راہول گاندھی سے کہا کہ وہ کرناٹک حکومت کی طرف سے حجاب پر پابندی کو ختم کرنے کے لیے کام کریں۔
عمرعبداللہ نے بارہمولہ میں پارٹی کی ایک تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے کہا’’حکومت اس میں مداخلت کیوں کرے؟ اور ایسے احکامات صادر کیے جاتے ہیں جن کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ جب یہ سب کرناٹک میں پہلے ہوا کرتا تھا تو اس سے ہمیں حیرت نہیں ہوگی کیونکہ اس وقت بی جے پی کی حکومت تھی۔لیکن یہ افسوسناک ہے کہ کانگریس کے دور میں اس طرح کے فیصلے لیے جاتے ہیں۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے‘‘۔
این سی نائب صدر کاکہنا تھا ’’میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے اور راہول گاندھی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کرناٹک میں جاری کردہ حکم پر نظر ثانی کریں اور اس حکم کو منسوخ کرنے پر کام کریں۔‘‘
جموں و کشمیر میں انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی عوام کا سامنا کرنے کو تیار نہیں ہے۔