جمعرات, جولائی 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خوشحالی کا راستہ گاؤں سے گزرتا ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-08
in اہم ترین
A A
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘

Monaj Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف ترمیمی بل منظور

جموںکشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘۲؍اگست تک فلیس فلڈ کا الرٹ جاری

سرینگر //
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج اس بات پر زور دیا کہ اضلاع اور متعلقہ محکموں کیلئے پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں میں دیہی ترقی کو اعلیٰ ترجیح دی جانی چاہئے کیونکہ جموں کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی خوشحالی کا راستہ اس کے گاؤں سے گزرنا ہے ۔
دیہی انفراسٹرکچر ، خود روزگار اور زرعی معاشرے کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے سنہا نے کہا کہ متعلقہ محکمے کی پالیسیاں عملیت پسندی پر مبنی ہونی چاہئیں تا کہ ہمارے دیہات کی زبردست صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے ۔
سنہا نے کہا ’’ جموں و کشمیر کی۷۰ فیصد آبادی کا انحصار زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں پر ہے ۔ آج دیہی علاقوں میں ترقی کا مقصد صرف خوراک کی پیداوار میں خود کفالت نہیں ہے بلکہ پیداوار اور آمدنی میں اضافہ اور لوگوں کو زیادہ بااختیار بنانا ہے ۔ یہ دیہاتوں کو خود کفیل بنانے کے بارے میں بھی ہے کیونکہ جموں و کشمیر کی خوشحالی کا راستہ اس کے دیہاتوں سے گزرنا ہے ‘‘ ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ افسران کو دیہی ترقی کی پالیسیوں کو اپنانے کی ہدایت دی جو عملیت پسندی پر مبنی ہوں اور پنچائت سطح پر منصوبہ بندی اور نفاذ کو مضبوط بنائیں ۔
سنہا نے کہا ’’ ہر پالیسی کو گاؤں میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا چاہئے ۔ آج۵۶ہزار سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپس ترقی کی سہولت کار کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ ہمارا مقصد ان گروپوں کی صلاحیت اور پیمانے کو مالی مدد ، مارکیٹ کے ربط ، خصوصی علم اور مہارتوں کے ساتھ بڑھانا ہونا چاہئے جو کہ دیہی جموں و کشمیر کا چہرہ بدلنے کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دیہی ترقی سے متعلق میگا پروجیکٹوں پر روشنی ڈالی ، جو پچھلے مالی سال میں مکمل ہو چکے ہیں ۔ یہ منصوبے زراعت ، مویشی بھیڑ پالن ، باغبانی ، ہنر مندی ، کواپریٹو ، سڑک ، بجلی کی ترقی اور جل شکتی کے شعبے میں ہیں۔
کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے افسران سے کہا کہ وہ کسانوں اور دیہی آبادی کو فائدہ پہنچانے کیلئے فارم اور مارکیٹ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر مسلسل توجہ دیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی آبادی اور زرعی معاشرے کیلئے اختراعات ، ٹیکنالوجیز کی دستیابی سے فائدہ اٹھانا اولین ترجیح ہونی چاہئیے ۔
سنہا نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات ہمارے دیہی علاقوں کو جدید اقتصادی اکائیوں میں ضم کریں گے اور زرعی اور دیہی صنعت میں کاروبار کے بڑھتے ہوئے مواقع دیہی معیشت کو بدل سکتے ہیں ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا ’’ مختلف سطحوں پر دیہی اصلاحات کی گنجائش موجود ہے ۔ ترقی کو برقرار رکھنے کیلئے دیہی علاقوں کی مصنوعات کو تجارتی بنانا چاہئیے ۔ دیہی آبادی کی آمدنی میں اضافے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر خاطر خواہ توجہ دی جانی چاہئے ۔ زرعی اور غیر زرعی معیشت دونوں کو اچھی طرح سے لیس اور خود کفیل گاؤں بنانے کی ترغیب دی جانی چاہئے ۔ متعلقہ افسران اور اداروں کو سستی قرض تک رسائی کو یقینی بنانا چاہئے اور دیہی علاقوں میں کی جانے والی بڑی سرمایہ کاری کو بہتر پیداواری صلاحیت میں بدلنا چاہئے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سم کارڈوں کا غلط استعمال ‘ ایس آئی اے کے چھاپے

Next Post

پائین شہر میں جنگجوؤں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار چل بسا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف ترمیمی بل منظور
اہم ترین

لوک سبھا میں پیپر لیک مخالف ترمیمی بل منظور

2026-07-30
جموںکشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘۲؍اگست تک فلیس فلڈ کا الرٹ جاری
اہم ترین

جموںکشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی‘۲؍اگست تک فلیس فلڈ کا الرٹ جاری

2026-07-30
آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے کو عالمی سطح پر پذیرائی؛۵۰ممالک سے۸۷۵فلمیں موصول

2026-07-30
پی او جے کے بھی بھارت کا ناقابلِ تنسیخ حصہ:وزارت خارجہ
اہم ترین

پی او جے کے بھی بھارت کا ناقابلِ تنسیخ حصہ:وزارت خارجہ

2026-07-30
وزیر اعظم اور خارجہ کواُس پار کی صورتحال پر بات کرنی چاہیے: فاروق
اہم ترین

وزیر اعظم اور خارجہ کواُس پار کی صورتحال پر بات کرنی چاہیے: فاروق

2026-07-30
عمرمنتخب حکومت کو سکیورٹی نظام سے الگ تھلگ رکھنے پر بیزار
اہم ترین

ارکانِ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ  سے ملاقات کر کے اپنے حلقوں  کے ترقیاتی مسائل اُجاگر کیے

2026-07-30
ریاست کا درجہ دلانے کےلئے مرکز کے ساتھ مسلسل رابطے کی ضرورت: الطاف بخاری
اہم ترین

مظاہروں سے نہیں، بات  چیت سے ہی جموں و کشمیر کے حقوق بحال ہوں گے: بخاری

2026-07-30
شاہراہ کی بندش کے دوران   باغبانی کی پیداوار کی بلا رکاوٹ   ترسیل یقینی بنائی جائے:محبوبہ
اہم ترین

شاہراہ کی بندش کے دوران  باغبانی کی پیداوار کی بلا رکاوٹ  ترسیل یقینی بنائی جائے:محبوبہ

2026-07-30
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

پائین شہر میں جنگجوؤں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار چل بسا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.