سرینگر//
سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے ہفتے کی صبح وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے ہفتے کی صبح پلوامہ، کولگام اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے موبائل فون اور سم کارڈ کی تجارت سے وابستہ لوگوں کے دکانوں اور رہائش گاہوں پر مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ تین معاملات میں ابتدائی شواہد سے مضبوط اشارے ملے ہیں کہ یہ سمیں ملی ٹنٹوںکو پاکستان میں سرحد پار سے اپنے ہینڈلرز اور جموں و کشمیر کے اندر دیگر دہشت گرد ماڈیولز کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے میں مدد کرنے کیلئے حاصل کی گئی تھیں۔
ایک افسر نے بتایا کہ ہفتہ کے روز کئے گئے زیادہ تر چھاپے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) وینڈرز کے احاطے پر تھے جنہوں نے یہ سم کارڈ محکمہ ٹیلی کام کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور اس طریقے سے فروخت کئے جو جعلسازی اور دھوکہ دہی کے مترادف ہے۔
پی او ایس وینڈر میں سے ایک جس کے احاطے پر چھاپہ مارا گیا تھانے ایک فرضی نام گوہر احمد حجام سے ایک سم کارڈ جاری کیا تھا اور اسے کولگام کے کیموہ میں ایک شخص کو دیا تھا جو ملی ٹینٹ انصار الغزوت الہند کا ایک اعانت کار ہے ۔انہوں نے بتایاایک اور معاملے میں، اسلام آباد کے میر محلہ مونگھال کے ایک پی او ایس وینڈر نے ایک سبسکرائبر کو ایک سم کارڈ جاری کیا جس نے اسے حزب المجاہدین کے بالائی زمین ورکرکو دیا تھا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک چھاپوں کے دوران تلاشیوں کا سلسلہ جاری تھا۔