بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’امر ناتھ گھپا تک راستے کو لوگوں کیلئے چوڑا کیا جارہا ہے ‘

راستے کو گاڑیوں کی نقل و حمل کیلئے تیار نہیں کیا جارہا ہے:بی آر او

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-11
in اہم ترین
A A
بی آر او نے گاڑیوں کے پہلے قافلے کو شری امرناتھ پوترگھپا تک پہنچا کر تاریخ رقم کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

سرینگر//
بارڈر روڈس آرگنائزیشن (بی آر او) نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امر ناتھ گھپا تک ٹریکس کو پیدل اور پالکیوں پر چلنے والے یاتریوں کی نقل و حمل کیلئے چوڑا کیا جا رہا ہے ۔
آرگنائزیشن نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں پرنٹ اور سوشل میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں اس آرگنائزیشن کے حوالے سے کہا گیا کہ امرناتھ جی یاتریوں کی گھپا تک گاڑیوں کے ذریعے بہت جلد رسائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ خبریں صحیح نہیں ہیں بلکہ ان ٹریکس کو پیدل اور پالکیوں پر چلنے والے یاتریوں کی نقل و حمل کے لئے چوڑا کیا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا’’تاہم جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے ستمبر۲۰۲۲میں بی آر او شری امرناتھ جی یاترا ٹریک کی بحالی و اپ گریڈیشن کا کام سرعت سے جاری ہے ‘‘۔
بتادیں کہ گھپا تک گاڑیوں کی آمد رفت کے متعلق نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ اس سے وہاں کے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔
بی آر او کی طرف سے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا’’پرنٹ اور سوشل میڈیا میں بارڈر روڈس آرگنائزیشن کے حوالے سے کہا گیا کہ شری امرناتھ جی یاتریوں کی پوتر گھپا تک گاڑیوں کے ذریعے بہت جلد رسائی ہوگی یہ سب حقیقت سے بعید ہے‘‘۔
بی آر او نے بیان میں کہا کہ جموںکشمیر حکومت کی طرف سے ستمبر۲۰۲۲میں بی آر او کو تفویض کیا گیا شری امرناتھ جی یاترا ٹریک کی بحالی و اپ گریڈیشن کا کام سرعت سے جاری ہے ۔بیان کے مطابق گھپا تک جانے والے ٹریکس کو وسعت دینے کا کام معزز عدالت عظمیٰ کی ہدایات پر شروع کیا گیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا’’قابل ذکر ہے کہ معزز عدالت نے ماحولیاتی خدشات کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے پیدل چلنے والوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے اور ٹریک پر بھیڑ کو دور کرنے ، موجودہ ٹریک کے اہم حصوں کو بہتر بنانے اور حفاظتی ریلنگ فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں‘‘۔
بی آ اونے کہا’’اس کو مد نظر رکھتے ہوئے بی آر او نے پیدل چلنے والے‘پالکیوں اور گھوڑوں پر سفر کرنے والے یاتریوں کی آمد ورفت کے لئے ٹریکس کو چوڑا کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت کی طرف سے ستمبر۲۰۲۲میں ٹریکس کو بی آر او کے حوالے کرنے کے بعد کئی حصوں میں ان ٹریکس کو چوڑا کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے جس سے ٹریکس یاتریوں کے تحفظ کے تعلق سے مستحکم ہوئے ہیں۔
بی آر او نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سے یاتریوں کے اطمینان کی سطح میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے اور ٹریکس پر یاتریوں کی نقل و حمل محفوظ بن گئی ہے ۔انہوں نے بیان میں کہا’’اس کام کو جاری رکھنے کے لئے جو گذشتہ یاترا سے پہلے مکمل نہ ہوسکا، بی آر او نے افرادی قوت اور مشینری کو استعمال میں لاتے ہوئے ٹریکس کے بہت سارے باقی حصوں کو چوڑا کیا ہے جو تنگ اور کمزور تھے اس سے پیدل چلنے والے ، پالکیوں اور گھوڑوں پر سفر کرنے والے یاتریوں کی نقل و حمل زیادہ آرام دہ اور آسان ہوجائے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹیرر فنڈنگ کیس:دس مقامات پر چھاپے:ایس آئی اے

Next Post

ایل جی کی دھنتیرس کے موقع پر لوگوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ایل جی سنہا کا دہشت گردی کے متاثرین کے کیسوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت

2025-07-02
سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے
اہم ترین

سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے

2025-07-02
عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

ایل جی کی دھنتیرس کے موقع پر لوگوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.