سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز دھنتیرس کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کی خوشی و خوشحالی کیلئے دعا کی ہے ۔
سنہانے کہا’’بھگوان دھنونتری ہر ایک کو خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت سے نوازے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے’ایکس‘پر ہندی زبان میں ایک پوسٹ میں کہا’’دھنتیرس کے مقدس تہوار پر آپ سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا’’میری دعا ہے کہ بھگوان دھنونتری ہر ایک کو خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت سے نوازے‘‘۔
دھنتیرس ملک کے مشہور ترین رشنیوں کے تہواردیوالی کا پہلا دن کہلاتا ہے ۔
یہ ایک ہندو تہوار ہے اور چاند کی تیرہویں تاریخ کو منایا جاتا ہے ۔ یہ وکرم سموت ہندو تقویم کے کارتک ماہ میں آتا ہے ۔ اس موقع پر دھنونتری کی بھی عبادت کی جاتی ہے جو آیوردیو کا خدا مانا جاتا ہے ۔