جموں/۹نومبر
جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ کی طرف سے’مندروں کے شہر‘کے مشہور جموں شہر کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے کے لئے مختلف اور بسیاراقدام کئے جا رہے ہیں۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر دریائے توی پل پر اپنی نوعیت کا پہلا مصنوعی آبشار متعارف کیا جا رہا ہے جو سیاحوں کے لئے انتہائی پر کشش ثابت ہوگا۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ۷۵ء۱کروڑ روپیوں کی لاگت والا یہ آبشار دیوالی کے مقدس تہوار تک چالو ہونے کی امید ہے ۔
حکام نے کہا کہ اس آبشار سے نہ صرف جموں شہر کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جائیں گے بلکہ یہ سیاحوں کے لئے پر کشش ثابت ہوگا اور راہگیر بھی متوجہ ہوں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ۱۰۰فٹ لمبا یہ جموں میں اپنی نوعیت کا پہلا مصنوعی آبشار ہے جس کو دیوالی تک چالو ہونے کی توقع ہے ۔
بتادیں کہ روشنیوں کا تہوار‘دیوالی ملک بھر میں ۱۲نومبر کو منایا جائے گا۔