سرینگر//
کشتواڑ اننت ناگ شاہراہ پر بدھ کے روز حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق سنتھن شاہراہ پر بدھ کے روز سومو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
زخمیوں کی شناخت محمد اشرف ولد عبدالعزیز اور ہارون رشید ولد عبدالرشید کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔