سرینگر//
جموں کشمیر حکومت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کشمیر وجے کمار کا تبادلہ کرکے اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) جموں و کشمیر کے جبکہ ودھی کمار بردی کو انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر کے طور پر تعینات کیا ہے ۔
حکومت کی طرف سے منگل کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ اے ڈی جی پی (لا ایںڈ آرڈر) جموں و کشمیر کو عارضی طور پر اے جی ایم یوٹی کیڈر میں شامل کیا گیا ہے ۔
حکمنامے کے مطابق وہ انڈین پولیس سروس(کیڈر) رولز۱۹۵۴کے قاعدہ۴کے ذیلی قاعدے ۲کے۲کے تحت دو برسوں کی مدت تک یہ عہدہ سنبھالیں گے ۔
سرکاری حکمنامے کے مطابق علاوہ ازیں سال۲۰۰۳کے آئی پی ایس افسر ودھی کمار آئی جی پی کشمیر کے علاوہ اگلے احکامات تک آئی جی پی آرمڈ پولیس کشمیر کے عہدے پر بھی براجمان رہیں گے ۔
مذکورہ حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ ڈی جی پی جموں و کشمیر کے کنٹرول و کمانڈ کے تحت کشمیر اور جموں کے تمام آئی جی پیز اے ڈی جی پی (لا اینڈ آرڈر) جموں وکشمیر کو رپورٹ کریں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ قبل ہی جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ ریٹائر ہوگئے جن کی جگہ پر آر آر سوین تعینات ہیں۔