سرینگر//
پرے پورہ میں آج شام سی آر پی ایف کی ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک اسکوٹر وار کی موت اور دوسرا زخمی ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آج شام سی آر پی ایف کی ایک گاڑی نے پرے پورہ میں ایک سکوٹر سوار کو ٹکر مار دی جس سے وہ اور اس کا ساتھی سوار زخمی ہو گیا ۔
حادثے کی جگہ موجود ایک شہری نے بتایاکہ زخمی نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کا ساتھ سوار زخمی ہو گیا ۔
اس دوران شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں ہفتے کے روز ایک سڑک حادثے میں۷؍افراد زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے پٹن علاقے میں ہفتے کے روز قومی شاہراہ پر نفیس ہوٹل کے نزدیک ایک زائیلو گاڑی اور ایک آئی ٹونٹی گاڑی کے درمیان ٹکر ہوگئی۔
ذرائع نے کہا کہ اس حادثے میں۷؍افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور ٹراما ہسپتال پٹن پہنچایا گیا جہاں سے ان کو جے وی سی ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے ۔
دریں اثناجنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہفتے کو ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر بر سر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ میں ہفتے کے روز بجبہاڑہ، پنزگام سیکشن کے درمیان ایک شخص چلتی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں نے اس شخص کو علاج و معالجے کیلئے نزیدکی ہسپتال پہنچایا جہاں اس کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔