جموں//
کمشنر سکریٹری، محکمہ اطلاعات، پریرنا پوری نے آج ڈائریکٹوریٹ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کے لوگو کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کے فاتحین کو مبارکباد دی۔
کمشنر سکریٹری نے سرفہرست پانچ فاتحین کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات پیش کیے۔ سرینگر کے رئیس احمد بٹ(۲۵ہزار)‘مصیب یوسف(۱۵ہزار روپے)‘ سرینگر کے صہیب رسول (دس ہزار روپے)‘ جموں کے شیتل ورما (۵ہزار روپے)اور جموں کے ہی بھاوینی شرما کو بھی پانچ ہزار روپے دئے۔
اس دوران کمشنر سکریٹری نے محکمہ کے ملازمین بشمول ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کٹھوعہ، نیرج بھارگو اور ایم ٹی ایس، ڈی آئی سی کشتواڑ، سبھاش چندر کو بھی اپنے سرکاری کام میں مصروف ہونے کے باوجود لوگو کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کے مقابلے میں حصہ لینے پر اعزاز سے نوازا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر سکریٹری نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات عوام اور محکمہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی پی آر پچھلے کچھ سالوں سے قابل ستائش طریقے سے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے جس نے اس کے کام کاج کو بڑی حد تک ہموار کیا ہے۔
اس سلسلے میں، انہوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے قیام کے بعد سے جموں و کشمیر حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے والے میگا نمائشوں، ثقافتی انعامات اور بیداری کے پروگراموں کے انعقاد کا ذکر کیا۔