سرینگر//
کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ پہلگام تصادم آرائی کے دوران حزب کمانڈر سمیت تین جنگجو مارے گئے ۔
آئی جی پی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پہلگام انکاونٹر میں حزب المجاہدین کا اعلیٰ کمانڈر اشرف مولوی مارا گیا۔
کمار نے کہا’’وہ (اشرف مولوی) شہری اورسیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں ملوث تھا اور اس کے خلاف جرائم کی ایک لمبی فہرست بھی موجود ہے ‘‘۔انہوں ٹویٹ میں اشرف مولوی کی ہلاکت کو بہت بڑی کامیابی سے تعبیر کیا۔
آئی جی کشمیر نے بتایا کہ اشرف مولودی سال۲۰۱۳سے سرگرم تھا اور اُس کی کافی عرصے سے سیکورٹی فورسز کو تلاش تھی۔
بتادیں کہ جمعے کی صبح کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پہلگام کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں پر موجود جنگجووں اور حفاظتی عملے کے درمیان تصادم شروع ہوا۔
یاد رہے کہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے کے سری چند ٹاپ جنگل میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم میں۳جنگجو مارے گئے جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق جاں بحق جنگجوؤں کی شناخت محمد اشرف خان عرف اشرف مولوی/منصور الحق، محمد رفیق درنگے اور روشن ضمیر تانترے عرف عاقب کے طور پر کی گئی ہے۔