بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بڈگام اور بارہمولہ میں جنگجو اور تین اعانت کار گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-07
in اہم ترین
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

سرینگر//
جموں وکشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام اور بارہمولہ میں ایک جنگجو اور تین اعانت کاروں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس، فوج کی ۴۶آر آر، سی آر پی ایف کی۵۳ویںبٹالین اور ایس ایس بی کی دو بٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے بارہمولہ میں ہل ٹاپ چھردری میں حسب معمول ناکہ لگا دیا۔
ترجمان نے کہا کہ چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورسز نے دو افراد کو مشکوک حالت میں ان کی طرف آتے ہوئے دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی ان دو افراد نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے مستعدی کا مظاہرہ کرکے دونوں کو دھر لیا۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شدگان نے اپنی شناخت عاشق حسین لون ولد غلام نبی لون ساکن حیدر محلہ بارہمولہ اور عزیر امین گنائی ولد محمد امین گنائی ساکن کنتھ باغ بارہمولہ کے طور پر ظاہر کی۔
بیان کے مطابق تلاشی کے دوران عاشق حسین کی تحویل سے ایک پستول، ایک پستول میگزین، نو ایم ایم پستول کی آٹھ گولیاں، دو ایچ ای۳۶گرینیڈ جبکہ عزیر امین کی تحویل سے دو یو بی جی ایل گرینیڈ بر آمد کئے گئے ۔
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ گرفتار شدہ جنگجوؤں نے یہ ہتھیار بارہمولہ اور متصل علاقوں میں جنگجویانہ کارروائیاں انجام دینے کے لئے غیر قانونی طور پر حاصل کئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں بارہمولہ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
اس سے پہلے جموںکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ہارو علاقے میں سیکورٹی فورسز نے دو ملی ٹینٹ اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ۶۲آر آر‘ ۴۳بٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد انصار الغزوت الہند نامی ممنوع ملی ٹینٹ تنظیم کے دو معاونین کو حراست میں لے لیا ہے ۔
ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت عامر منظور بڈو ولد منظور احمد بڈو ساکن ڈانگر پورہ رازون اور شاہد رسول گنائی ولد غلام رسول گنائی ساکن پتر مولہ صفا پورہ گاندربل کے بطو رکی ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ اعانت کاروں کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ ‘۲۵؍اے کے گولیوں کے راونڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر ۱۳۴کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں تین مقامات پر چھاپہ ماری، قابل اعتراض مواد ضبط

Next Post

پہلگام تصادم میںحزب کا اعلیٰ کمانڈردو ساتھیوں سمیت مارا گیا :آئی جی کشمیر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ایل جی سنہا کا دہشت گردی کے متاثرین کے کیسوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت

2025-07-02
سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے
اہم ترین

سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے

2025-07-02
عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
Next Post
اونتی پورہ تصادم میںلشکر طیبہ کا مقامی جنگجو ہلاک:کمار

پہلگام تصادم میںحزب کا اعلیٰ کمانڈردو ساتھیوں سمیت مارا گیا :آئی جی کشمیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.