سرینگر//
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر کا کہنا ہے کہ ہم نے محکمے کی تمام خالی اسامیوں کو بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کو ریفر کیا ہے ۔
ڈاکٹر راتھرنے کہ اس سال محکمے کے ساڑھے تین سو ملازمین ریٹائر ہوگئے ۔
ڈائریکٹر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
ڈاکٹر راتھر نے کہا’’اس سال۳۵۰ملازمین ریٹائر ہوئے یہ ایک مسلسل عمل ہے اور خالی اسامیوں کو بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کو ریفر کیا جاتا ہے ‘‘۔
ناظم صحت نے کہا کہ بھرتی ایجنسیاں بعد میں اشتہار شائع کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پیرا میڈکل، ڈاکٹروں اور میڈیکل افسروں کی خالی اسامیوں کو رکروٹنگ ایجنسیوں کو ریفر کیا ہے ۔ڈاکٹر راتھر کا کہنا تھا کہ فی الوقت۵۰ڈاکٹروں کی سلیکشن بھی آئی ہے ۔