سرینگر//
وسطی کشمیر کے چرار شریف میں ٹپر کے پھسلنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔
حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ایک ٹپرجس کو امیر احمد ماگرے ولد عبدالرشید ساکن وہبگ پلوامہ چلا رہا تھا وسطی کشمیر کے بڈگام میں کاکڑنگ چرار شریف کے مقام پر سڑک کے کنارے پھسل گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے دوران ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
دریں اثناء پولس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
اس دوران جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں جمعرات کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں چھ مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح بٹوٹ کشتواڑ شاہراہ پر مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔