ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’۵ درانداز ہلاک‘:کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیاـ:کمار

’ہلاک شدگان کا تعلق لشکر سے تھا ‘علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-27
in اہم ترین
A A
مینڈھر علاقے میں کچا مکان گر آنے سے ایک شخص کی موت، تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں جاری تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے پانچ ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ مژھل سیکٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ پانچ ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں جمعرات کی صبح آپریشن شروع کیاجس دوران ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع کے مطابق گولیوں کا تبادلہ رک جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پہلے دو اور بعد ازاں مزید تین مشتبہ ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کیں۔
جاں بحق ملی ٹینٹوں کی شناخت اور ان کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے ایکس پر جاکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
قبل ازیں فوج کی چنار کور کے ایک ترجمان نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’فوج، جموں و کشمیر پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے۲۶؍اکتوبر۲۰۲۳کو کپوارہ میں ایل او سی پر ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا‘‘۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز مژھل سیکٹر میں پانچ ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے بعد ایل او سی پر چوکسی بڑھائی گئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاع ملی ہے کہ برف باری سے قبل ملی ٹینٹ اس طرف آنے کی کوشش کر سکتے ہیں جس کے پیش نظر سرحدوں پر مزید چوکسی بڑھائی جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر رات کی پیٹرولنگ بڑھائی گئی ہے تاکہ دہشت گردوں کی جانب سے اس طرف آنے کی کوششوں کو ناکام بنایاجاسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹپر کے پھسلنے سے ڈرائیور کی موت

Next Post

کپواڑہ میں ایل او سی کے اُس پار۱۶لانچنگ پیڈ موجودہیں:پولیس سربراہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
فورسز سرحد پار سے رچی جانے والی سازشوں کو ناکام بنا رہے ہیں:دلباغ

کپواڑہ میں ایل او سی کے اُس پار۱۶لانچنگ پیڈ موجودہیں:پولیس سربراہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.