سرینگر/۲۶اکتوبر
کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں جمعرات کو جاری انکاو¿نٹر میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص معلومات کی بنیاد پر مچھل سیکٹر میں آپریشن شروع کیا تھا۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس ایکس پر لکھا”کپواڑہ پولیس کی طرف سے فراہم کردہ ایک مخصوص معلومات کی بنیاد پر، مژھل سیکٹر میں ایک جھڑپ شروع ہوئی ہے جس میں اب تک دو دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آپریشن جاری ہے۔ مزید تفصیلات سامنے آئیں گی“۔
قبل ازیں فوج کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ پولیس اور فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔