منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموں کشمیر میںدہشت گردی اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے‘

امن کو درہم برہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں‘ جنہیں ناکام بنایا جائے گا :دلباغ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-22
in اہم ترین
A A
جنگجوؤں کی لاشیں لواحقین کو نہ دینا جنگجو صفوں میں بھرتی روکنے کیلئے اہم:دلباغ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
جموں کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقریباً اس کے منطقی انجام تک پہنچا دیا ہے جب کہ یو ٹی میں امن کو ایک مستقل خصوصیت بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
سرینگر کے زیوان میں یوم پولیس یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی کی لعنت سے متاثر ہے۔ان کاکہنا تھا’’جموں و کشمیر کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے خلاف جنگ اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے‘‘۔
ڈی جی پی نے کہا کہ جموں کشمیر میں موجودہ امن کو ایک مستقل خصوصیت کے طور پر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ اگرچہ امن کو درہم برہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پولیس اس طرح کی تمام کوششوںکو ناکام بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عسکریت پسندی مخالف کارروائیوں میں افسران سمیت آٹھ پولیس اہلکار مارے گئے۔ انہوں نے کہا’’فوج اور دیگر فورسز کے کچھ افسران نے بھی اپنی جانیں گنوائیں‘‘۔
سنگھ نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں کشمیر میں صورتحال میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نے شہید ہونے والے ہیروز کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب تک۱۶۰۶پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران مارے گئے ہیں۔
ڈی جی پی کاکہنا تھا’’آج ہم اپنے شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جموں و کشمیر اور پوری قوم ان کی بہت زیادہ مقروض ہے،‘‘ انہوں نے کہا کہ پوری پولیس فورس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
دریں اثناء جموں و کشمیر پولیس نے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں۲۰۰پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا اور خون کا عطیہ دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’بھارت کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا ‘

Next Post

پولیس اپنے آرام اور حفاظت کی قیمت پر قوم کی خد مت کررہی ہے:جین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
پولیس اپنے آرام اور حفاظت کی قیمت پر قوم کی خد مت کررہی ہے:جین

پولیس اپنے آرام اور حفاظت کی قیمت پر قوم کی خد مت کررہی ہے:جین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.