سرینگر//
جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس لگن، عزم اور تحفظ کی علامت ہے ۔
بخاری نے ہفتے کو پولیس کے یاد گاری دن کی مناسبت سے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’میں ڈیوٹی کے دوران وقت وقت پر قوم کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’’جب لوگوں کی خدمت کی بات آتی ہے تو جموں وکشمیر میں محکمہ پولیس بغیر کسی شک و شبہ کے لگن، عزم اور تحفظ کی علامت ہے ‘‘۔
بخاری کا مزید کہنا تھا’’چلو ہم سب مل کر ان پولیس اہلکاروں کو خراج پیش کرتے ہیں جنہوں نے سٹیٹ میں امن و شانتی کے قیام کے لئے اپنے جان قربان کئے ۔‘‘