جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

میاں صاحب کی انٹری…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-10-22
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

تو صاب خبر… ایک دم تازہ خبر یہ ہے کہ ہمسایہ ملک پاکستان کے سابق وزیرا عظم میاں نواز شریف خود ساختہ جلا وطنی کے بعد ملک لوٹ آئے ہیں…اس امید سے آئے ہیں کہ آئندہ سال کے اوائل میں جب پاکستان میںا نتخابات ہوں گے تو… تو ان کی جماعت‘ مسلم لیگ ن اقتدار میں آجائیگی … امید سے زیادہ میاں صاحب کو اس بات کا یقین ہے… اگر نہیں ہو تا… یقین نہیں ہوتا تو…تو یقین کیجئے کہ میاں صاحب ملک واپس نہیں لوٹ آتے اور… اور اس لئے نہیں آتے کہ انہیں وہاں کئی مقدموںکا جو سامنا ہے… ہمارا ہمسایہ بھی ایک عجیب ملک ہے… ایسا جس کا کوئی ثانی نہیں اور… اور اس لئے نہیں ہے کہ وہاں کے سیاستدان… وزرائے اعظم معیاد مکمل ہونے سے پہلے ہی جیل جاتے ہیں یا پھر انہیں ملک چھوڑ کر جانا پڑتا ہے… میاں صاحب جیل میں تھے تو ان کے حریف خان صاحب… عمران خان صاحب وزیر اعظم تھے… اب کل کو میاں صاحب اگر وزیر اعظم بنتے ہیں تو… تو خان صاحب کا بندو بست تو پہلے کیا گیا ہے اور… اور وہ جیل میں ہیں… ہمسایہ ملک کے سیاستدان اقتدار سے بے دخلی برداشت نہیں کرپاتے ہیں اور… اور اسے دو بارہ حاصل کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں… جیسے اپنے خان صاحب گئے…لیکن انہیں اقتدار تو دو بارہ نہیں ملا … البتہ جیل ضرور مل گئی ۔اور یہ بات میاں صاحب کو خوش نہیں بلکہ بہت خوش کررہی ہو گی اور… اور سچ پو چھئے تو… تو اگر خان صاحب باہر ہو تے… جیل سے باہر ہوتے تو… تومیاں صاحب اندر… ملک کے اندر نہیں ہو تے… ملک واپس نہیں آتے اور…اور لندن سے ہی ریموٹ کنٹرول ہاتھ میں لئے سیاست کرتے…ویسے یہ ریموٹ کنٹرول بھی بڑی کمال کی چیز ہے کہ… کہ دوسرے ممالک میں تو اس سے آلات کنٹرول کئے جاتے ہیں… لیکن ہمسایہ ملک میں حالات … سیاسی حالات کنٹرول کئے جاتے ہیں… یہ ریموٹ کنٹرول کسی زمانے میں الطاف حسین کے پاس بھی تھا ‘بی بی مرحومہ اور ان کے شوہر زرداری صاحب بھی اسے استعمال کر تے تھے اور…اور یہ گزشتہ چار برسوں میںمیاں صاحب کے بھی کام آیا… بہت کام آیا ۔ میا ں صاحب تو اب اپنے ملک آگئے ہیں اور… اور جنتا ہم اس ہمسایہ ملک کو جانتے ہیں ہمیں امید سے زیادہ یقین ہے کہ ان کے قدم پاکستان کی سرزمین پڑنے سے پہلے ہی عمران خان کے قدم اس سر زمین سے اکھاڑ پھینکنے کی منصوبہ سازی شروع ہو ئی ہو گی… کہ… کہ پاکستان میں تو یہی ہو تا آیا ہے… آنے جانے کا سلسلہ تو وہاں چلتا ہی رہتا ہے اور… اور یہ وہا ں کی ستاست کا ایک نا قابل تنسیخ حصہ بھی بن گیا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رفح کراسنگ کھول دی گئی‘ صرف۲۰ ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت مل سکی

Next Post

میونسپل اداروں کی مدت ختم !

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

میونسپل اداروں کی مدت ختم !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.