جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

رفح کراسنگ کھول دی گئی‘ صرف۲۰ ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت مل سکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-21
in ٹاپ سٹوری
A A
رفح کراسنگ کھول دی گئی‘ صرف۲۰ ٹرکوں کو غزہ جانے کی اجازت مل سکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۱اکتوبر(ویب ڈیسک)

مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد رفح کراسنگ کھول دی گئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصر کی سرحد سے امدادی سامان ٹرک لے کر غزہ میں داخل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ سرحد کتنی دیر تک کھلی رہے گی۔ ابھی اسرائیل نے صرف 20 ٹرکوں کو غزہ تک جانے کی اجازت دی ہے۔ اسرائیل نے ایندھن لے کر جانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے مطابق پانی کے دباو¿ کے لیے ایندھن کی ضرورت ہے اور اس وقت غزہ میں دیگر اشیائے ضروریہ کے علاوہ پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ نے زور دیا ہے کہ غزہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے روزانہ کم از کم 100 ایسے امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے اسرائیلی فوج کی طرف سے ممکنہ حملے سے قبل القدس ہسپتال کو خالی کرنے کے احکامات کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

فلسطین کی ریڈ کریسنٹ نے اسرائیلی فوج کے احکامات کے بارے میں پہلے تصدیق کی تھی۔

القدس ہسپتال میں اس وقت 400 سے زیادہ مریض اور 12000 سے زیادہ بے گھر شہریوں کا مسکن ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر تیدروس ادھانوم گیبرائسس نے ایکس، سابقہ ٹوئٹر، پر لکھا کہ القدس ہسپتال کو خالی کروانے جیسی خبریں بہت پریشان کن اس وجہ سے بھی ہیں کہ اس قدر مریضوں سے بھری ہسپتال کو محفوظ طریقے سے خالی کرنا ممکن بھی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ عام شہریوں اور مریضوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

اس دوران اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس کی فوجی مہم کا طویل مدتی مقصد علاقے سے تمام روابط منقطع کرنا ہے۔

اسرائیل کے وزیردفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ جب ایک بار حماس کو شکست ہو جائے گی تو اسرائیل غزہ کی پٹی سے اپنی تمام ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہو جائے گا۔ ان کے مطابق اسرائیل غزہ کی پٹی کے تحفظ کا ذمہ دار بھی نہیں ہوگا۔

اس تنازع سے پہلے اسرائیل غزہ کی تمام توانائی کی ضروریات کا خیال رکھتا تھا اور اس پٹی کو ایندھن اور دیگر اشیا بھیجتا تھا۔ اسرائیل دیگر ممالک سے آنے والی اشیا کی مانیٹرنگ بھی کرتا تھا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جو اسرائیل غزہ پر مسلسل بمباری کر رہا ہے اور مصر کے ساتھ رفح کراسنگ بھی کسی بھی طرح کی انسانی امداد بہم پہنچانے کے لیے بند کر رکھی ہے۔

جمے کو وزیردفاع یوو گیلنٹ نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ اسرائیل کی مہم کا پہلا حصہ حماس کے انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا ہے۔

ان کے مطابق اس کے بعد اسرائیلی افواج چھوٹے پیمانے پر فوجی آپریشن کے ذریعے حماس کے بچے کھچے مزاحمتی ٹھکانوں کا خاتمہ کرے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق تیسرے مرحلے میں اسرائیل غزہ میں زندگی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائے گا اور اسرائیلی شہریوں کے لیے نیا سکیورٹی پلان متعارف کرائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میںدہشت گردی اپنے منطقی انجام کو پہنچ رہی ہے:دلباغ

Next Post

میاں صاحب کی انٹری…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین
تازہ تریں

پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین

2025-05-05
پہلگام حملہ: مرکز یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جموں کشمیر کی ترقی متاثر نہ ہو:وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پہلگام حملہ: مرکز یقینی بنانا چاہتا ہے کہ جموں کشمیر کی ترقی متاثر نہ ہو:وزیر اعلیٰ

2025-05-05
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

میاں صاحب کی انٹری…

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.