ممبئی// روومن پاول کے آئی پی ایل سیزن کے پیش نظر دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت اپنے آخری میچ کے بعد پاول کے کمرے میں گئے اور ان سے پوچھا کہ وہ کہاں بلے بازی کرنا چاہتے ہیں۔
آٹھ اننگز میں صرف 135 رنز بنانے والے پاول نے اپنے کپتان سے کہا، "مجھ پر بھروسہ کریں اور مجھے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے دیں۔”
پاول نے اس آئی پی ایل میں پہلے نمبر 6 پر بیٹنگ کی، پھر درمیان میں دو بار نمبر 5 پر بلے بازی کی، دوبارہ انہیں نمبر 6 پر دھکیل دیا گیا اور یہاں تک کہ راجستھان رائلز کے خلاف انہوں نے نمبر 8 پر بلے بازی کی۔ اس میچ میں ان کی ٹیم 223 رنز کا تعاقب کر رہی تھی اور ہار گئی۔ ان سے آگے اکشر پٹیل اور شاردل ٹھاکر کو بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا جس سے پاول کو برا لگا۔
اپنے ہوٹل کے کمرے میں بیٹھ کر پاول نے اپنے کپتان کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ اسپنرز کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ نمبر پانچ پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔
پاول نے میزبان براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس سے ناٹ آوٹ 67 رن بنانے کے بعد کہا، ’’گزشتہ ایک سال میں اسپنروں کے خلاف بلے بازی کرنے پر کافی کام کیا ہے۔ میں اسپن کے خلاف کافی بہتر بلے بازی کر رہا ہوں اور میں پہلے سے ہی تیزرفتارکے خلاف بلے بازی کرسکتاہوں۔ میں نے پنت سے کہا کہ آپ مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے نمبرپانچ پر کھیلنے کا موقع دیں۔ مجھے اپنی اننگز شروع کرنے کا موقع دیجئے، میں پہلی 15-20 گیندوں میں تحمل سے بیٹنگ کرنا چاہتا ہوں، اس کے بعد میں گیندبازوں پراٹیک کروں گا۔